ابنا: فلسطین کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے آج غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں نماز عید کے خطبوں میں کہا کہ ملت فلسطین عرب انقلابات کی اصل فاتح ہے کیونکہ عرب اقوام ملت فلسطین کی حامی ہیں اور وہ صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کرتی ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے قاہرہ میں صہیونی سفارت خانے سے اس حکومت کا پرچم اتارنے پر مبنی مصر کے جوان محمد الشحات کے اقدام کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ انقلابی ممالک کے تمام اسکوائرز میں فلسطین کے پرچم لہرا دیۓ گۓ ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ خطے مین صہیونی ریاست کا رعب و دبدبہ ختم ہو رہا ہے۔اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کو منتخب حکومت کی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی آزادی کو منتخب حکومت کے ایجنڈے سے ہر گز نہیں نکالا جاۓ گا۔..............
/169